حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید (رہ) کی تشییع اور وداع کے مراسم مسلسل 6 روز تک ایران اور عراق کے پانچ شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئے۔
ان مراسم میں عوام کی غیر معمولی اور تاریخی شرکت کے باعث انہیں دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تشییعی مراسم قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تہران میں تین روز تک (دو روزہ مراسمِ وداع اور ایک روز تشییع) جبکہ قم، نجف، کربلا اور مشہد میں ایک، ایک روز تک مراسم جاری رہے۔ مختلف شہروں میں عوام کی مسلسل شرکت کے باعث یہ تاریخی اجتماع عوامی شرکت کا منفرد مظہر بن گیا۔
مجموعی طور پر 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے ان مراسم میں شرکت کی۔ یہ اعداد و شمار عوامی نقل و حمل کے ریکارڈ، مراسم کے مقامات پر فعال موبائل فونز کے ڈیٹا، شرکاء کے اوسط دورانیۂ شرکت، تہران میں تشییع کے راستے پر ہجوم کی تعداد، قم میں مسجد جمکران سے حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک کے علاقے کے تخمینے، مشہد میں ہوائی اڈے سے حرمِ امام رضا (ع) تک کے راستے کے اعداد و شمار اور دیگر میدانی شواہد کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے بھی نجف اور کربلا میں منعقدہ تشییعی مراسم میں تقریباً ایک کروڑ افراد کی شرکت کی سرکاری تصدیق کی گئی جسے مجموعی تخمینے کا ایک مستقل اور معتبر حصہ قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ اداروں نے مشترکہ میدانی اور سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر اس بات پر زور دیا ہے کہ انتہائی محتاط اندازوں کے مطابق بھی رہبرِ شہید (رہ) کے تشییعی مراسم گزشتہ ایک صدی کے تمام بڑے تشییعی مراسم سے بڑھ کر رہے اور یقینا انہیں تاریخِ انسانی کے سب سے بڑے تشییعی مراسم قرار دیا جا سکتا ہے۔
حوزہ/ رہبرِ شہید (رہ) کی تشییع اور وداع کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے جسے متعلقہ ذرائع نے تاریخِ عالم کی سب سے بڑی تشییع قرار دیا ہے۔
-
عراق میں رہبرِ شہید کے جنازے میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت
حوزہ/ نجف اشرف و کربلائے معلیٰ میں رہبرِ شہید انقلاب کی تاریخی تشییع جنازہ میں عراقی حکام کے مطابق ایک کروڑ سے زائد افراد شریک رہے اور تقریب کسی بھی سکیورٹی…
-
رہبر شہید (رہ) سے مشہد میں تاریخی وداع / فرزندِ ارشد کی امامت میں نماز جنازہ کی ادائیگی
حوزہ / ایران کا شہر مشہد مقدس آج تہران، قم، نجف اور کربلا کی حماسی اور بے نظیر روایتوں کے تسلسل میں «رہبر شہید» سے وداع کا میزبان ہے۔ پیکرِ امام شہید (رہ)…
-
تصاویر/ مشہد مقدس میں رہبرِ شہید کے کی تاریخی تشییع جنازہ کے دلسوز مناظر
حوزہ/ آج 9 جون 2026 کو مشہد مقدس میں رہبرِ شہید کی تاریخی اور باوقار تشییع کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں عاشقانِ اہل بیتؑ، علماء، دینی شخصیات اور مختلف…
-
ویڈیو/ مشہد مقدس میں رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع جنازہ کا فضائی منظر
حوزہ/ مشہد مقدس میں رہبرِ شہید انقلاب کی تاریخی اور شاندار تشییع جنازہ کے منفرد فضائی مناظر جاری کر دیئے گئے ہیں، جن میں لاکھوں سوگواروں کی بھرپور شرکت…
-
تصاویر/ کربلائے معلّیٰ رہبرِ شہید کے استقبال کے لیے منتظر، نجف اشرف سے جسدِ مطہر آج کربلا منتقل ہوگا
حوزہ/ نجف اشرف میں تشییع کے مرحلے کی تکمیل کے بعد رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا جسدِ مطہر کربلائے معلّیٰ منتقل کیا جائے گا، جہاں لاکھوں…
-
آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہای جھکے نہیں، بکے نہیں
حوزہ/آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہای کے حامی ان کی قیادت کو استقامت، استقلال اور مزاحمت کی علامت قرار دیتے ہیں۔ ان کے نزدیک طاقت کا اصل معیار صرف عسکری…
-
عزیز ترین رہبرِ شہید کے نام خراجِ عقیدت
حوزہ/رہبر کی جدائی میں ہمارا حال حضرت یعقوبؑ سے کم نہیں؛ انہوں نے اپنے بیٹے کا فراق سہا تھا اور ہم اپنے روحانی باپ کی جدائی کا غم اٹھا رہے ہیں۔
-
راہِ حق کا مجاہد، امامِ رضاؑ کی آغوش میں
حوزہ/آج مشہدِ مقدس کی فضا سوگوار ہے۔ لاکھوں آنکھیں اشکبار ہیں، ہزاروں دل غم سے نڈھال ہیں۔ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کے سایۂ…
-
تصاویر/ قم المقدسہ میں رہبر شہید (رہ) کی تشییع کے مناظر / لاکھوں افراد کی تاریخی شرکت
حوزہ/ قم المقدسہ میں آج بروز منگل، 7 جولائی 2026ء کی صبح سویرے سے رہبر شہید، امام مجاہد شہید حضرت آیتالله العظمیٰ سید علی خامنہای اور ان کے شہید اہلِ…
-
شہید رہبر معظم سید علی خامنہ ای مزاحمت کا استعارہ
حوزہ/ان کی شہادت نے بہت سوں کو زندگی دی؛ اختلافی نظریات کو جوڑ دیا، شہید کی شہادت زندگی بن گئی۔
-
تصاویر/ رہبرِ شہید کی تشییع میں بچوں اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت؛ ولایت کی امانت نئی نسل تک منتقل ہونے کا عملی اظہار
حوزہ/ رہبرِ شہید کے پیکرِ مطہر کی تشییع میں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ولایت کی فکر نئی نسل کے دلوں میں مضبوطی…
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت رہبرِ شہید کے لیے مجلسِ وداع کا انعقاد: شیعہ سنی علماء کی شرکت اور خطاب
حوزہ/جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی کی قیادت میں، گزشتہ روز شہید رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ…









آپ کا تبصرہ